ابنا: امريکي صدر کي جانب سے حزب اللہ کا نام دہشتگرد تنظيموں کي فہرست ميں شامل کئے جانے سے متعلق بيان کے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حزب اللہ نے کہا ہے کہ امريکي صدر بارک اوباما اسرائيل کے لئے کام کرتے ہيں۔ حزب اللہ لبنان کي جانب سے جاري ہونے والے بيان ميں کہا گيا ہے کہ اوباما ايسے بيان ديتے ہيں جيسے وہ کسي آزاد ملک کے صدر نہيں بلکہ اسرائيل کے ملازم ہوں- بيان ميں اوباما کي جانب سے دو مملکتي نظريئے کي وکالت کئے جانے کي سمت اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گيا ہے کہ امريکي صدر چاہتے ہيں کہ عرب عوام اپنے دشمن کو ايک يہودي ملک کي حثيت سے تسليم کرليں اور اس کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا شروع کرديں حالانکہ اوباما نے فلسطينيوں کے جائز مطالبات کا کوئي ذکر تک نہيں کيا ہے۔بيان ميں حزب اللہ کو دہشتگرد تنظيموں کي فہرست ميں شامل کيے جانے کي اوباما کي درخواست کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ اوباما کي درخواست سے پتہ چلتا ہے کہ فلسطيني اسرائيل مذاکرات کي سمت درست نہيں ہے اور مزاحمت ہي فلسطيني کي آزاداي کا واحد راستہ ہے- واضح رہے کہ امريکي صدر نے باراک اوباما نے اپنے دورہ اسرائيل کے موقع پر يورپي يونين سميت دنيا کے ديگر ملکوں سے اپيل کي ہے کہ وہ حزب اللہ کا نام دہشتگرد تنظيموں کي فہرست ميں شامل کريں يورپي يونين نے اب تک امريکا کي اس درخواست کو ماننے سے انکار کيا ہے۔......./169
23 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 402669
حزب اللہ لبنان نے باراک اوباما کو اسرائيل کا ملازم قرار ديا ہے۔